کاروار:4؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع پنچایت کے حلقوں کی دوبارہ حد بندی کی گئی ہے۔ جس کے تحت منکی حلقہ اب کاسرکوڈ حلقہ ہوگیا ہے۔ اور یلاپور تعلقہ میں کِروَتِّی ضلع پنچایت کا نیا حلقہ ہوگا۔ بقیہ چند حلقوں کےنام بدلے گئے ہیں۔ ہلیال تعلقہ میں شامل امبیکا نگر ضلع پنچایت حلقہ کو ڈانڈیلی تعلقہ میں شامل کیاگیا ہے۔
گذشتہ 30مارچ کو ریاستی الیکشن کمیشن نے اترکنڑا ضلع کے 40ضلع پنچایت حلقوں کی دوبارہ حدبندی کرتےہوئے اعلامیہ جاری کیا تھا۔ 2015میں ریاستی الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اترکنڑا ضلع میں کل 39ضلع پنچایت حلقوں کا اعلان کیا تھا اب اس میں ترمیم کرتےہوئے 40ضلع پنچایت حلقے بنائے گئےہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 17ضلع پنچایت حلقوں کےنام بھی تبدیل کئے گئےہیں۔ ہوناور تعلقہ کا منکی حلقہ اب کاسرکوڈ ضلع پنچایت کہلائےگا۔ کاسرکوڈ ضلع پنچایت حلقے میں کاسرکوڈ، کیلگی نور، بلکور، میلن اڈگونجی دیہات کو شامل کیاگیا ہے۔ جب کہ منکی ضلع پنچایت حلقے میں شامل منکی سی (چتار)، منکی بی اننت واڑی دیہات کونگربستی کیری ضلع پنچایت حلقےمیں شامل کیاگیا ہے۔ اس معاملےمیں نگر بستی کیری ضلع پنچایت حلقہ میں بھٹکل کے سرحدی دیہات کو شامل کئے جانے پر اعتراض جتایاگیا ہے۔